Home > Life, Urdu Post > سالگرہ مبارک عنبر

سالگرہ مبارک عنبر

October 29th, 2005 Zack Leave a comment Go to comments

کیا آپ اپنی شریک حیات کو سالگرہ مبارک تین دن دیر سے کہہ سکتے ہیں؟ نہیں اصل میں نہیں صرف بلاگ پر۔ مگر میرے پاس بہت معقول بہانہ ہے۔ اصل میں تو میں نے عنبر کو سالگرہ والے دن ہی صبح دفتر فون کر کے مبارکباد دے دی تھی۔ ساتھ اسے یہ بھی بتا دیا کہ فلو نے مجھے تنگ کر رکھا ہے اسلئے ہو سکے تو جلد گھر آ جانا۔ سو عنبر دوپہر سے پہلے گھر آ گئی اور باقی دن گھر سے کام کیا جبکہ میں سوتا رہا۔ سالگرہ کا سارا پروگرام ادھار پر رکھ دیا کہ ٹھیک ہونے کے بعد۔

آپ پوچھیں گے کہ میں نے عنبر کو کیا تحفہ دیا۔ کیا دے سکتا تھا بندہ جراثیم کے سوا۔ جی جناب جمعرات کو ہم دونوں کا فلو نے ناک میں دم کر رکھا تھا اور مشیل babysitter کے پاس تھی۔

لگتا ہے عنبر کی سالگرہ کا دن آجکل گردش میں ہے۔ پچھلے سال ہم اس دن خالی اپارٹمنٹ میں بیٹھے تھے کیونکہ دو دن بعد ہم نئی جرزی چھوڑ کر اٹلانٹا آ رہے تھے۔

Share this article

  • Facebook
  • Twitter
  • Digg
  • del.icio.us
  • Google Bookmarks
  • StumbleUpon
  • Tumblr
  • FriendFeed
  • Live
  • email
  • Print

Related Posts:

  • No Related Posts
Categories: Life, Urdu Post Tags:
  1. Ajmal
    October 29th, 2005 at 22:43 | #1

    پیاری بیٹی کو سالگرہ مبارک ۔ میں نے ای-کارڈ بھیجا تھا لیکن دیکھا کہاں ہو گا ۔ آپ دونوں اپنی صحت کا بالکل خیال نہیں کرتے ۔ آج صبح 6 بجے ہی آن لائین آگیا کہ شائد آپ مل جائیں ۔ کچھ انتظار کے بعد لکھنے کے لئے آپ کا بلاگ کھولا

  2. October 31st, 2005 at 23:59 | #2

    آپ کا اور امی کا کارڈ ملا۔ شکریہ۔

  3. Asma
    November 1st, 2005 at 23:16 | #3

    Happy birthday to Ambar and prayers for getting fine for both of you :-)

  4. November 3rd, 2005 at 12:20 | #4

    Thanks, Asma.

  1. No trackbacks yet.