درجن

درجن سال بہت ہوتے ہیں۔ بارہ سالوں میں دنیا بدل جاتی ہے۔ کہاں میں ایک 23 سالہ نوجوان تھا جو واہ کینٹ میں رہتا تھا اور کہاں اب 12 سال بعد شادی‌شدہ اور ایک بیٹی کا باپ اٹلانٹا میں۔

ایک شخص کے ساتھ 12 سال گزارنا بڑی بات ہے۔ ان سالوں میں محبت بھی بڑھتی ہے اور لڑائیاں بھی ہوتی ہیں۔ آپ ایک دوسرے کو مکمل طور پر جان لیتے ہیں جیسے کوئی اور نہیں جانتا۔

جب میں نے عنبر کے ساتھ اس سفر کا آغاز آج سے ٹھیک بارہ سال پہلے یکم دسمبر 1994 کو کیا تھا تو اندازہ بھی نہیں تھا کہ ان منزلوں سے بھی گزر ہو گا۔ سمجھتے تھے کہ ہمیں محبت ہے مگر شاید رائی برابر بھی پتا نہ تھا۔

آج اپنی شادی کی سالگرہ منانے ہم بونز ریستوران گئے جہاں کا سٹیک بہت مشہور ہے۔ واقعی بہت مزا آیا۔ اس کے بعد ہم کافی عرصہ بعد سینما میں فلم دیکھنے گئے۔ ارادہ تو جیمز بانڈ کی Casino Royaleدیکھنے کا تھا مگر دیکھی The Fountain۔ محبت، زندگی، موت اور روحانیت کی یہ کہانی معلوم نہیں آج کے دن کے لئے مناسب تھی یا نہیں مگر ہمیں کافی مزا آیا۔

By Zack

Dad, gadget guy, bookworm, political animal, global nomad, cyclist, hiker, tennis player, photographer

8 comments

  1. جناب شادی کی سالگرہ مبارک ہو آپ کو بہت بہت!!!
    دیسے شاید چند دن بعد آپ کی اپنی سالگرہ بھی ہے؟؟؟؟

  2. Happy anniversary my dear son and daughter (in-law). Urdu is good in which I can say bayta and Baytee.

    Late on blog (being out of town) but not late actually.

    O my my! one dozen years passed making most of hair on my head vanish and turning the rest grey but I am happy. I have a cute little granddaughter to make me stay young.

  3. Asalam O Alaikum Dost

    I was searching someting other but i got ur page and happy to know that u belong from wah cantt. I m living here and i m also 30. Any way happy EID and new year. Any thing if u want to know about wah cantt then i can offer my services to do for u

    Thanks
    Shahbaz Yousaf

Comments are closed.