ناپسندیدگیاں

بدتمیز نے مجھے ٹیگ کیا تھا کہ میں اپنی ناپسندیدہ باتیں لکھوں۔ دیر سے سہی مگر حاضر ہیں:

  1. گفتار کے غازی
  2. جنگ اور جہاد کے شیدائی
  3. بڑی بڑی جیپوں میں اکیلے لوگ
  4. نیکوکار جو اپنی نیکوکاری آپ پر جھاڑتے رہیں
  5. ہر مسئلے کے پیچھے سازش کا ہاتھ دیکھنے والے
  6. نسل‌پرست
  7. پاکستان کے اردو اخبار
  8. ٹی‌وی کی خبریں چاہے امریکہ میں چاہے پاکستان میں
  9. کاروں میں بہت اونچی موسیقی
  10. لوگوں میں قوتِ فیصلہ کی کمی
  11. روز صبح سویرے اٹھنا

میرا خیال ہے کہ سب اردو بلاگر ٹیگ ہو چکے ہیں اس لئے میں کسی کو ٹیگ نہیں کر رہا۔ اگر قارئین میں سے کوئی چاہے تو اپنے بلاگ پر اپنی ناپسندیدہ باتیں لکھ سکتا ہے۔

By Zack

Dad, gadget guy, bookworm, political animal, global nomad, cyclist, hiker, tennis player, photographer

8 comments

  1. سلام
    یہ پڑھ کر تو ہنسی آ گئی۔ گفتار کے غازی، پاکستان کے اردو اخبارات۔ (شام کے) یہ قوت فیصلہ کی کمی دوسروں میں ہے یا آپ میں؟ 😮

  2. کاروں میں اونچی آواز میں موسیقی کیا امریکہ میں بھی ہوتی ہے ؟

  3. یہ لوگ جنہیں ہر بات میں سازش نظر آتی ہے اپنے تئیں بڑے انکشافات کررہے ہوتے ہیں اور عموما انہیں اپنے ٹولے کے بہت سارے لوگ بھی مل جاتے ہیں۔ بہت سارے لوگوں نے لکھا ہے کہ انہیں صبح سویرے اٹھنا ناپسند ہے میرے ساتھ الٹا مسئلہ ہے، مجھے صبح دیر سے اٹھنا ناپسند ہے مگر میرا کام ہی کچھ ایسا ہے کہ میں کتنا ہی کچھ کرلوں رات کو جلدی نہیں سوسکتا۔

  4. number 11 is number 1 for me.
    🙂
    but I love oonchi mauseeqi in my own car when i’m in a good/bad mood. Not like a ghetto blaster that shakes the neighbouring car, but just enough to rock mine.

    hai hai you guys were SO close to us and you didn’t call or come by! We would have loved to see you. Phir kab mauqa milega akhir?

  5. بدتمیز: ہنسی؟ دوسروں میں قوتِ فیصلہ کی کمی کی بات کر رہا ہوں۔

    ابو: جی یہاں بھی کچھ لوگ بہت اونچی موسیقی سنتے ہیں۔

    نعمان: آپ میری جگہ صبح اٹھ جایا کرو میں آپ کا رات کا کام کر دیا کروں گا۔

    Koonj: Ghetto blaster is the perfect term for what I dislike. The music is so loud that the whole car and the road vibrates because of it.

    Yeah, we discussed calling you but then thought we would be imposing. We just got a call from Wayfarer in the late morning and then suddenly decided to all go there. If it was planned, we would have called you. There will be more chances since we are going out every weekend nowadays.

  6. السلام علیکم!
    آپ نے جو ناپسندیدگیاں ذکر کی ہیں ، میرے خیال میں ہر ایک کی ناپسندیدگیاں ہیں ۔ ویسے پاکستان کے اردو اخبار کچھ اتنے بھی برے نہیں جن کو آوٹ رائٹ ناپسندیدگیوں میں شمار کیا جائے۔ کچھ اخبارات انتہائی اچھے ہیں جو ملک کے نامور انٹلیکچولز کے خیالات کو قارئین تک پہنچاتے ہیں۔ ایک اخبار ہے ایکسپریس نامی، جس کا سپورٹس صفحہ انتہائی قابل تعریف ہے۔

  7. Yay! We look forward to seeing you, Amber and Michelle a lot!
    BTW this is weird, but I just realised that strangely you weren’t in my links. I went there to click on your link and check your blog – and didn’t find you. How odd. You must have been there before … anyway, I just wanted to say I totally spazzed on that. I’ll email you about where to meet this weekend.

  8. عادل: آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ ایکسپریس اخبار میں نے نہیں پڑھا۔ اردو اخبارات کے ساتھ میرا مسئلہ یہ ہے کہ ان کی کسی خبر پر ٹرسٹ نہیں کیا جا سکتا۔

    Koonj: We are looking forward to the birthday party as well.

    And shame on you for not linking to my blog. Just kidding…

Comments are closed.