خدا کے لئے

آخر فلم خدا کے لئے دیکھی۔ اچھی فلم ہے۔

فلم کے متعلق تمام تبصرے موسیقی اور اسلام پر ہی پڑھے اور اس سے زیادہ بیکار بحث نہیں دیکھی۔ مگر فلم کا سب سے پراثر حصہ اس برطانوی پاکستانی لڑکی سے متعلق ہے جس کی زبردستی شادی کر دی جاتی ہے۔

مجھے اس بات پر بھی کافی دکھ ہوا کہ موسیقی کی ممانعت سے متعلق تو لوگوں نے اتنا چور مچایا مگر کسی نے یہ ذکر بھی نہیں کیا کہ فلم کے دوسرے مولوی صاحب زبردستی کی شادی کو بھی درست قرار دیتے ہیں۔

پاکستانی فلموں کی نسبت بہت بہتر فلم ہے اور دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ مگر اس میں کچھ خامیاں بھی ہیں۔ ایک تو ایمان علی کو برطانوی پاکستانی کا رول دیا گیا ہے مگر اس کا لہجہ بالکل بھی برطانوی نہیں۔ دوسرے فلم میں کئی لیکچر نما ڈائیلاگ ہیں۔

فلم میں سب سے متاثرکن حصہ ایک برطانوی پاکستانی کی زبردستی شادی اور پھر قبائلی علاقے میں اپنے “شوہر” کے ہاتھوں قید میں رہنا ہے۔ زبردستی کی شادی واقعی ایک مسئلہ ہے اور کچھ بیرون ملک رہنے والے پاکستانی بھی اس میں ملوث ہیں۔

فلم کا کمزورترین حصہ امریکہ والا ہے۔ شان موسیقی کی اعلٰی تعلیم کے لئے امریکہ آتا ہے اور وہاں آسٹن میری سیئر سے محبت اور شادی کر لیتا ہے۔ مگر ان میں محبت ہونے کا عمل کچھ ایسا پیش نہیں کیا گیا کہ سامعین اسے قابلِ یقین سمجھیں۔

پھر شان کو امریکی پولیس پکڑ لیتی ہے اور اس پر دہشت‌گرد ہونے کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔ یہاں بھی معاملات گوانتامو بے اور ابوغریب سے نقل کئے گئے ہیں جو غلط نہیں۔ مگر اس سے یہ غلط تاثر ملتا ہے کہ امریکہ میں موجود پاکستانی یا مسلمان طلباء کے ساتھ ایسا کچھ سلوگ ستمبر 11 کے بعد ہوا تھا۔ اس وقت سینکڑوں لوگ پکڑے گئے جنہوں نے کسی قسم کی امیگریشن کے قوانین کی خلاف‌ورزی کی تھی اور انہیں مہینوں جیل میں رکھا گیا جہاں انہیں کچھ مارا پیٹا بھی گیا اور بعد میں زیادہ‌تر کو قوانین کی خلاف‌ورزی کی بنیاد پر ملک سے نکال دیا گیا۔ اس بارے میں امریکی حکومت اور دوسرے ادارے تحقیق کر چکے ہیں اور شاید میں بھی اس پر اپنے بلاگ پر لکھ چکا ہوں۔ بہرحال جیسے فلم میں شان پر شدید تشدد کیا گیا ویسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔

فلم کی موسیقی بھی سننے سے تعلق رکھتی ہے۔

میں اس فلم کو 10 میں سے 7 نمبر دیتا ہوں۔

By Zack

Dad, gadget guy, bookworm, political animal, global nomad, cyclist, hiker, tennis player, photographer

5 comments

  1. زبردستی کی شادی بلکہ بغیر باقاعدہ رضامندی کے کسی کی شادی قرآن میں دیئے گئے اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی کے احکام کی خلاف ورزی ہے ۔ زبردستی کی شادیاں پہلے وڈیرا سسٹم کی نشانی تھیں ۔ اب برطانیہ میں موجود لوگوں کے متعلق سننے میں آ رہی ہیں ۔ دونوں صورتوں میں یہ جہالت کی نشانی ہے ۔

  2. فلم نہ تو مکمل مثبت ہے نہ مکمل منفی۔ جہاں کچھ قابل اعتراض باتیں ہیں، وہیں کچھ صحیح اور افسوسناک حقاءق کی طرف بھی توجہ دلاءی گءی ہے۔۔۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ فلم کے کچھ حصے کافی بور ہیں۔

  3. ur comments is very nice . i give u from 10 /10 marks.
    make it more grate ,
    MUNIR AHMAD MUGHAL
    ANAESTHESIA DEPT.
    ARMED FORCES HOSPITAL
    SAUDI ARABIA..

Comments are closed.