اردوویب کو خیرباد

آج سے سات سال پہلے کی بات ہے جب کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر اردو میں بلاگ اور انٹرنیٹ کے بارے میں کچھ کام کرنے کا سوچا تھا۔ پھر جون 2005 میں اس کام کے لئے علیحدہ ڈومین urduweb.org لے لی۔

ان سات سالوں میں اردوویب سے کبھی زیادہ کبھی کم واسطہ رہا۔ جب وقت کے ساتھ میری مصروفیات بڑھ گئیں تو بھی اردوویب پھلتا پھولتا رہا۔

وقت گزرنے ساتھ زیادہ اردوویب نے انٹرنیٹ کی اردو دنیا کو بدل کے رکھ دیا وہاں اردو محفل پر ایک کمیونٹی بھی قائم ہوتی گئی۔

وقت گزرنے کا پتہ ہی نہ چلا مگر میرا یہ احساس بڑھتا گیا کہ میں اس اردوویب کمیونٹی میں سے نہیں ہوں۔ صرف یہ بات نہیں کہ سیاست اور مذہب وغیرہ پر مجھے اکثر ارکان محفل اور اردو بلاگرز سے اختلاف تھا بلکہ ہماری دنیا ہی الگ الگ تھی اور ہم ایک دوسرے کو سمجھنے سے قصر تھے۔

اگر میں اس کمیونٹی کا حصہ ہی نہیں ہوں تو پھر مجھے اردو محفل اور اردوویب پر رہنے کا کوئی جواز نظر نہیں آتا۔ میری اور بھی کافی مصروفیات ہیں جیسے ہڑپہ آبائی پراجیکٹ جن پر میں اپنا وقت بہتر طور پر استعمال کر سکتا ہوں۔

لہذا میں اردوویب اور اردو محفل کو خدا حافظ کہہ رہا ہوں۔

اردوویب کے لئے میری دعا ہے کہ وہ خوب سے خوب تر ہو اور انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اردو عام کرنے میں کامیاب ہو۔

میں خاص طور پر نبیل کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جس نے نہ صرف اردوویب کو کامیاب بنانے کے لئے کافی محنت کی بلکہ مجھے بھی سات سال خندہ پیشانی سے برداشت کیا۔

By Zack

Dad, gadget guy, bookworm, political animal, global nomad, cyclist, hiker, tennis player, photographer

20 comments

  1. اردو ويب متعصبانہ اور جاہلانہ پنجابی ذہنيت کا آئينہ دار ہے۔ ان ميں سے اکثر گدھوں کو باہر جا کر بھی عقل نہيں آتی تو پھر پاکستان ميں بسنے والے گھڑے کے مينڈکوں کا کيا ذکر۔ اردو سپيکر تو اردو چھوڑ کے انگلش اپنا رہے ہيں کہ اردو پنجابی گدھوں کے ہاتھ پھنس گئی اسليئے اسکا بيڑہ غرق لازمي۔

  2. انٹر نیٹ پر اردو کی تاریخ میں اپ کا نام اس بات پر ضرور یاد رکھا جانا چاهیے که
    اپ نے اردو سیاره کی بنیاد رکھی
    انتظامی غلطیاں
    اور اختلافات اپنی جگه لیکن اپ کی نیت کے خلوص پر مجھے کوئی شک نهیں هے
    میں اس چیزوں کو ان کے قیام سے لے کر اب تک دیکھتا چلا آ رها هوں
    نبیل صاحب کی محنت اور اپ کی کوششیں بھی دیکھ رها هوں
    اور اردو ویب کے انتظام کو دوسروں کو منتقل هوتا بھی دیکھ رها هوں
    نبیل صاحب ، اپ اور اپ کے ساتھی اعلی ظرف اور مخلص لوگ هیں
    اس معاشرے میں جهاں چیزوں پر قبضے کی عادت پائی جاتی هیں
    اپ نے ایک چيز کو تیار کیا اس ميں نئے لوگوں کو شامل کیا اور اس کو چلانے کے ساتھ ساتھ اس کا اقتدار دوسروں کو منتقل کیا
    اس بات کی مشهوری هونی چاهیے که
    اردو پڑھنے والوں کو علم هو که سسٹم اس طرح بھی چلائے جاتے هیں
    اور علم هو که سسٹم اس طرح هی چلائے جاتے هیں
    اپ ارو نبیل صاحپ عظیم لوگ هو جی
    الله اپ کو اور زیاده دے
    اور
    اور زیاده کرنے کی طاقت دے

  3. زکریا بھائی یہ کیا؟؟؟؟ مجھے یقین نہیں آرہا۔۔۔

    اور اوپر حسن صاحب کا تبصرہ بلاجواز ہے غالباً۔۔۔۔

  4. بالکل درست فیصلہ کیا آپ نے۔ اردو محفل اب کٹر اور انتہا پسند ملاوں کی محفل بنتی جا رہی ہے بالخصوص اسکے ایک مولوی ایڈمن کی وجہ سے لیکن زیادہ بہتر ہوتا ہے کہ آپ وہاں رہ کر ان کا مقابلہ کرتے اور اردو محفل کا قبلہ درست کرتے۔

  5. میں ارسلان صاحب کی بات سے اتفاق کرتے ہوئیے بس اتنا اضافہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر اردو ویب کی انتظامیہ کی یہی روش رہی تو یہ جلدی زوال کا شکار ہوجائےگی اور اس میں صرف مولویوں کی تقریریں ہی باقی بچیں گی ابھی کچھ ھی مھینوں پہلے مکی جیسے آدمی کو نکالا گیا تھا اور اب آپ کا اردو ویب کو خیرباد کہنے سے صاف پتہ چلتا ہے کہ معاملات مذھبی ہیں اور کوئی ایسی بات ضرور ہوئی ہے جس کی وجہ سے آپ کو اردو ویب کو چھوڑنا پڑرہا ہے اصل میں مولویوں نے چندے دے دے کر اسے ہائی جیک کر لیا ہے

  6. محترم زکریا صاحب ‘ آپ سے کبھی بھی میری دوستی نہیں رہی مگر میں آپ کی ہمیشہ اردو اور اردو ویب کے حوالے سے بے پناہ عزت کرتا ہوں ۔اور ہمیشہ ہی میں نے اردو کے حوالے سے آپ اور محترم نبیل کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہا بھی ہے اور ان کا معترف بھی ہوں ۔اردو بلاگرز اور اردو کو ویب کی دنیا میں متعارف کروانے میں آپ اور نبیل کی کاوشوں کا بڑا دخل ہے۔جس کی وجہ سے آج اردو زبان انٹر نیٹ کی دنیا میں اپنی جگہ بنا چکی ہے۔
    محترم چاہے میں مصروفیت کی وجہ سے اردو ویب پر نہیں آتا ہوں مگر آپ کی نبیل بھائی کی اور تقریبا تمام پرانے اردو بلاگرز کی تحریروں پر ہمیشہ میری نظر رہی ہے ۔محترم زکریا صاحب مجھے آپ کے اس فیصلے سے دکھ ہوا ہے۔امید ہے آپ اس پر نظر ثانی فرمائیں گے۔اور اگر یہ ممکن نہ ہوا تو براہ کرم آپ اردو کے سلسلے میں چاہے اپنے بلاگ پر اپنی کاوشوں کو جاری و ساری رکھئے گا۔امید ہے آپ اس پر ضرور غور فرمائیں گے۔
    پردیسی

  7. زیک صاحب ۔
    ہو سکتا ہے کہ آپ کا فیصلہ جذباتی پن پر مشتمل ہو لیکن کچھ فیصلے کرنے ہی پڑتے ہیں۔

  8. محترم زکریا بھائی
    اسلام علیکم
    اس سارے عرصے میں میری آپ سے شاید ایک یا دو بار بات ہوئی ہے، مگر اردو کے حوالے سے آپ کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں اور انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
    اس حوالے سے میرے دل میں آپ اور نبیل بھائی کے لئے بے پناہ عزت ہے، اللہ آپ کو اردو کی خدمت کرنے کی اور طاقت اور ہمت دے۔
    زکریا بھائی گو کہ یہ فیصلہ آپ کا اپنا ہے اور ہر شخص اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہے، مگر مجھے اس فیصلے سے دلی صدمہ پہنچا امید ہے آپ اس فیصلے پر نظرثانی کریں گے۔
    سدا خوش رہیں اور پھلیں پھولیں۔

  9. I have also noted that the admin is biased. Either you should not have the religious and political section at all, or, if you have, than dont interfere in it,…dont delete comments of the people engaged in any debate (unless it used profane and filthy language)…

  10. دعا بہار کی مانگی تو اتنے پھول کھلے
    کہیں جگہ نہ ملی میرے آشیانے کو۔۔۔۔۔

  11. آپ نے اردو کے نام پر خالص اسلامی اور پاکستانی ویب سائٹ بنائی ہے ـ نام تو اردو ویب ہے مگر وہاں سب کچھ اسلامی اور پاکستانی ذہنیت کے سوا کچھ نہیں ـ

  12. SHOAIB,

    yeah Punjbai zehniyata hai, baqi pakistanioon ku badnaam na karu..

  13. میں صرف اتنا پوچھونگا بھائی
    کہ بس کیا اتنا ہی ظرف تھا آپ کا ؟؟؟

  14. Slam,
    Happy to see you back in Urdu Mehfil. Wont you reconsider your decision of leaving moderation. Plz many want to see you back.
    wasslam

  15. آپ اور نبیل بھائی کی مستقل مزاجی اور اعلیٰ ظرفی کی بہ دولت اردو محفل نے یہ مقام حاصل کیا۔ اختلافات کی موجودگی اپنی جگہ لیکن محفل پر آپ کی کمی محسوس کی جائے گی۔ میں اردو محفل پر خاصے طویل عرصے غیر حاضر رہنے کے بعد آیا ہوں اس لیے صورتِ حال کا زیادہ بہتر اندازہ تو نہیں لیکن پھر بھی آپ کے فیصلے پر حیرانی اور افسوس ہے۔

Comments are closed.