ناپسندیدگیاں
March 26th, 2007
8 comments
بدتمیز نے مجھے ٹیگ کیا تھا کہ میں اپنی ناپسندیدہ باتیں لکھوں۔ دیر سے سہی مگر حاضر ہیں:
- گفتار کے غازی
- جنگ اور جہاد کے شیدائی
- بڑی بڑی جیپوں میں اکیلے لوگ
- نیکوکار جو اپنی نیکوکاری آپ پر جھاڑتے رہیں
- ہر مسئلے کے پیچھے سازش کا ہاتھ دیکھنے والے
- نسلپرست
- پاکستان کے اردو اخبار
- ٹیوی کی خبریں چاہے امریکہ میں چاہے پاکستان میں
- کاروں میں بہت اونچی موسیقی
- لوگوں میں قوتِ فیصلہ کی کمی
- روز صبح سویرے اٹھنا
میرا خیال ہے کہ سب اردو بلاگر ٹیگ ہو چکے ہیں اس لئے میں کسی کو ٹیگ نہیں کر رہا۔ اگر قارئین میں سے کوئی چاہے تو اپنے بلاگ پر اپنی ناپسندیدہ باتیں لکھ سکتا ہے۔






ڈفر Duffer






