حج مبارک
آج عرفات کے میدان میں حج ہے۔ حج مبارک!
چاہے آپ آج عید منا رہے ہیں یا 21 تاریخ کو آپ سب کو عید مبارک ہو۔
امریکہ سے حج کے متعلق معلومات حاصل کرتے ہوئے یہاں کی ایک مسجد سے کچھ عجیب باتیں پتہ چلیں۔
If you are not carrying a Muslim name, a certificate from the Imam of your mosques indicating that you are a Muslim is required.
یہ مسلمان نام کیا ہوتا ہے؟ اس بارے میں میں پہلے ہی لکھ چکا ہوں۔ اور اگر ان عقلمندوں کے نزدیک آپ کا نام مسلمان والا نہیں ہے تو پھر آپ کو مسجد سے اپنے مسلمان ہونے کا سرٹیفیکیٹ لانا ہو گا۔ واہ کیا بات ہے!! کیا واقعی لاکھوں غیرمسلم حج اور عمرے پر جانے کے لئے اتنے بےتاب ہیں کہ ان اقدامات کی ضرورت پیش آئی؟ مسجد والے آپ کو کیسے سرٹیفکیٹ دیں گے؟ کیا آپ کا اسلام کے متعلق ٹیسٹ ہو گا؟ یا ضروری ہے کہ آپ سال بھر اس مسجد میں جاتے رہے ہوں؟ اگر ایک شخص کہتا ہے کہ میں مسلمان ہوں اور حج کرنے جانا چاہتا ہوں تو ہم اس کا یقین کیوں نہیں کر لیتے؟ کیا یہ امریکہ اور مغرب کے مسلمانوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہے کہ پاکستان اور دوسرے مسلمان ممالک میں تو ایسی کوئی شرائط نہیں؟
اس شرط پر تو ہم بھی پورے نہیں اترتے کہ مشیل کے لئے مسلمان ہونے کا سرٹیفکیٹ لینا پڑے گا اور میں مسجد سے ایسا سرٹیفکیٹ تو کبھی نہیں لوں گا۔
Women traveling alone without husband, brother or adolescent son, a NOTARIZED permission letter is required from the husband, brother, or adolescent son, indicating that he has no objection and permits her to travel for (Hajj/Umra) .
خواتین کے اکیلے سفر پر جو قدغن ہے اس کی ہم آج بات نہیں کرتے۔ نہ ہی ہم حقوقِ نسواں کی بات کریں گے۔ مگر اوپر کی شرط پر غور کریں۔ باپ، شوہر یا بھائی کی اجازت کی بات بھی مان لیتے ہیں۔ جوان بیٹے پر کچھ اعتراض ہے مگر اسے بھی جانے دیتے ہیں۔ مگر یہاں تو ٹینایجر بیٹے کی بھی اجازت درکار ہے! خیال رہے کہ یہ وہی ٹینایجر بیٹا ہے جو معاشرے میں کچھ بھی خود سے نہیں کر سکتا اور اسے اپنے والدین کی اجازت کی ضرورت قدم قدم پر ہوتی ہے۔ اس ٹینایجر بیٹے کی اجازت لینا عورت کے لئے ضروری قرار دیا گیا ہے۔ یعنی عورت کی حیثیت ایک ٹینایجر لڑکے سے بھی گئی گزری ہے۔











ڈفر Duffer





