اے خدا تو ہمیں آئس کریم والے سے لے دے آئس کریم آ کر

اعجاز کے بلاگ پر انور اقبال کی یہ نظم رومن اردو میں ہے۔ میں نے سوچا کہ کیوں نہ اسے اردو میں لکھا جائے۔

اے خدا تو ہمیں آئس کریم والے سے لے دے آئس کریم آ کر

بادبان کھلنے لگے پھر
کشتیاں سفر پر روانہ ہوئیں
دروازوں پہ دستک ہوئی
دھند میں بدلتے موسموں کی
خوف جاگا اندھے سفر کا

دیواروں پہ تصویریں سجائی گئیں
انکی جو کل تک
درمیان تھے ہمارے مگر اب
فقط نقش دیوار ہیں وہ

مگر اے خدا بندگی
فقط خوف کا سلسلہ تو نہیں ہے
لوٹ آ کہ ہمارے دلوں میں
وسوسے سر اٹھانے لگے ہیں

دیکھ ہمارے صحن میں
بچپن کے وہ دن اب تک کھڑے ہیں
کہ جب تو ہمارے درمیان
خوشبوؤں کی طرح
موجود رہتا تھا ہر وقت

لوٹ آ کہ جنگلوں کی دھندلی شام
منتظر ہے اب تک تیری آہٹوں کی
آ کہ شاخوں سے اترتی آس کی روشن لکیر
برسوں رستہ تکتی رہی ہے تیرا

آ کہ ہوا کی سرگوشیوں میں اب بھی
تیری واپسی کی خبر ہے

یاد کر وہ دن کہ جب تو ہمارا
ہمسفر برسوں رہا تھا
خوشنما پرندوں کے پروں پہ
نام لکھ کر تیرا ہم
اپنے معصوم کھیلوں میں تیری موجودگی کی
شہادت دیتے رہے تھے

تتلیوں کے رنگوں میں تیری مہک تھی
خواب تھے تعبیر جن کی
جگنووں کی روشنی میں ڈھونڈتے رہتے تھے ہم
ہمارے درمیان تو رات بھی حائل نہیں تھی
مہربان تھی جنگلوں کی شام ہم پہ
ساتھ رہتی تھی ہمارے
صبح کی پہلی کرن کی واپسی تک

لیکن پھر جنگلوں کی شام پر
اجنبی چہروں کی پرچھائیاں پڑنے لگیں
کون تھے یہ لوگ ہم سے کہہ رہے تھے جو خدا
تتلیوں کے رنگ تیرے ہاتھ پہ سجتے نہیں
جگنووں کی روشنی سے بہتر ہے اندھیرے کا سفر

آؤ خدا کو لے چلیں شہر کے بچوں سے دور
ہم نے ان کو آج تک دیکھا نہیں ہے، اے خدا
بارشوں میں بھیگتے، چاندنی میں
خواب کی آہٹیں سنتے ہوئے
وہ کہ جن کو آج تک آیا نہیں،
خوشبوؤں کی زبان میں لکھے
صحیفے پڑھ لینے کا ہنر

وہ کہ جن کی آنکھوں نے خود سپردگی کا معجزہ
آج تک دیکھا نہیں
یہ نہ آشانہ لذت ہجر و وصال نامہ بر
کیسے ہوا اس خدا کے حکم سے جس کی
ہجر کی راتوں میں بھی وصل کا ذائقہ رکھا گیا

ہم نے دیکھا ہے تجھے
بارشوں میں خوشبوؤں کا رنگ جگاتے، اے خدا
ہم نے دیکھا ہے
پہاڑوں سے اترتی شام کو آسمان سے گلے ملتے ہوئے
ہم نے دیکھا ہے
رات کے پچھلے پہر کا وصل
صبح کی پہلی کرن سے اے خدا،

اے روشنیوں، رنگوں، امنگوں کے خدا لوٹ آ
ٹھہر گئی ہے جنگلوں کی شام دیکھ
انہی پگڈنڈیوں پہ تیرے ساتھ ہم جہاں
خوشنما پرندوں کے پر چنتے رہے تھے

آ کہ ہم تتلیوں کے رنگ آنکھوں میں سجائے
جگنووں کی روشنی میں پیچھا کریں پھر رات کا

پھر شام کو ساحلوں پر بھیگتے لوگوں میں بیٹھیں
اور اے خدا تو ہیمیں آئس کریم والے سے
لے دے آئس کریم آ کر

میرا خیال ہے کہ میں نے اس میں کئی غلطیاں کی ہیں۔ امید ہے آپ انہیں درست کرنے میں میری مدد کریں گے۔

Published
Categorized as Urdu Post

By Zack

Dad, gadget guy, bookworm, political animal, global nomad, cyclist, hiker, tennis player, photographer

5 comments

  1. اچھا کیا ترجمہ کر دیا ۔ میں نے اسے انگریزی حروف میں پڑھنے کی کوشش کی تھی مگر آدھی پڑھ کر تھک گیا تھا ۔

  2. ترجمہ نہیں کیا۔ صرف رومن اردو کو اردو رسم الخط میں کیا ہے۔

    کم از کم کوئی مجھے یہ تو بتائے کہ وہ لفظ کیا ہے جہاں میں نے سوالیہ نشان ڈالا ہے۔

Comments are closed.