شگفتہ نے بلاگستان کا ہفتہ منانے کا آئیڈیا پیش کیا جو کسی طرح دو ہفتے پر پھیل گیا۔ تمام پروگرام کی تفصیل منظرنامہ پر ہے۔ میرا تو ارادہ تھا کہ اسے چپکے سے نکل جانے دوں کہ عرصہ ہوا آن ڈیمانڈ بلاگنگ نہیں کی اور نہ ہی اردو میں بلاگ پر کھ لکھا ہے مگر پھر بدتمیز نے ایمایساین پر کان کھائے اور میں نے یہ پوسٹ لکھ ڈالی۔
میری یادداشت کافی خراب ہے اس لئے بچپن کا واقعہ تو نہیں سنا سکتا البتہ کچھ تصاویر جو حال ہی میں ابو نے سکین کر کے بھیجی ہیں وہ پوسٹ کر رہا ہوں۔
تمام تصاویر عمر کی ترتیب سے نہیں ہیں۔ کوشش کروں گا کہ انہیں درست ترتیب میں کر دوں۔
زکریا چونکہ میرا پہلا بیتا تھا اسلئے اس کی میں نے بہت تصاویر لی تھیں جو سب سکین کرنا مشکل محسوس ہوا ۔ ان تصاویر میں پہلی زکریا کی پہلے دن کی ہے ۔ ایک تصویر میں کرسی پر بیٹھے زکریا نے اپنے چھوٹے بھائی کو گود میں اٹھا رکھا ہے اور ساتھ چھوٹی بہن کھڑي ہے ۔ جس تصویر میں ہاتھ داہنے اور بائیں پھیلائے ہوئے ہیں زکریا پھلی بار چلنے لگا ہے ۔ جس تصویر میں بندوق اٹھائی ہے نتھیا گلی کی چوٹی پر ہے پچھلے زکریا کے دادا جان ہیں ۔ جس تصویر میں شلوار قمیض پہنی ہے اس وقت زکریا تقریباً تین سال کا تھا ۔
یہ سب تصاویر اس دور کی ہیں جب زکریا ابھی سکول داخل نہیں ہوا تھا
ماشاءاللہ بہت ساری تصویریں اتار رکھی ہیں آپ کی تو انکل نے۔ میری تو کافی کم تصویریں ہیں اس لئے تھوڑی سی جیلسی محسوس ہوئنگ
😀
جی بہت شکریہ
اپنی یادیں بانٹنے کے لیے
cute..,
ما شاء اللہ جی بڑا پیارا بچہ ہے.. ویسے ہے کس کا.. 😀
شکریہ آپ لوگوں کا۔
اگر آپ ماوس کو کسی تصویر پر ہاور کریں تو تصویر کا عنوان دیکھ سکتے ہیں۔
🙂 Cute pictures. Is it your birthday?
Thanks, Renee. No, my birthday isn’t for a few months.
حد ہے خود پسندی کی !
سچ کہا ہے کسی نے باپ پر پوت پراپت گھوڑا بہت نہیں تو تھوڑا تھوڑا!
کیا اب صحیح لکھا ہے مینے 🙂
کیا اپنی تصاویر پوسٹ کرنا خودپسندی ہے؟ کیوں؟